دنیا

امریکی ایلچی کی غزہ جنگ بندی سے متعلق نئی تجویز، اسرائیلی میڈیا نے تفصیلات شائع کیں

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ نے امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی کی غزہ جنگ بندی سے متعلق نئی تجویز سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے مشرق وسطیٰ کے لیے وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

الجزیرہ نے صہیونی چینل 13 کے حوالے سے رپورٹ دی کہ صیہونی رژیم کو ایک نئے معاہدے کا مسودہ موصول ہوا جس میں غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے حماس سے 10 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور 18 لاشوں کی حوالگی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کسی بھی صورت متاثر نہیں ہوں گے، عراقچی

اسرائیلی چینل 14 نے بھی اطلاع دی ہے کہ وٹکوف کی نئی تجویز کے مطابق 1,111 فلسطینی قیدیوں کو رہاکیا جائے گا جب کہ 180 شہید مجاہدین کی لاشیں بھی حوالہ کی جائیں گی۔

صہیونی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو آج رات کابینہ کے ساتھ وٹکوف کی نئی تجویز اور حماس کے ساتھ صیہونی قیدیوں کی رہائی پر ہونے والے مذاکرات پر بات کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button