دنیا

امریکہ نے یوکرین کے لئے ہر طرح کی فوجی امداد روک دی

شیعہ نیوز: فوربس جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں کئی امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے لئے امریکہ کی ہر طرح کی فوجی امداد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بلومبرگ نے بھی امریکی وزارت دفاع کے ایک سینیئر عہدہ دار کے حوالے سے لکھا ہےکہ روس کے ساتھ کے دوران یوکرین کے لئے منظور کی گئی تمام فوجی امداد کو ٹرمپ نے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور آباد کاروں کی پر تشدد کاروائیوں کو روکا جائے، گوتریس

اس رپورٹ کے مطابق جب تک یوکرین، قیام امن کے لئے کوشش اور اور اپنی نیک نیتی ثابت نہیں کر دیتا تب تک امریکی امداد کا سلسلہ بند رہے گا۔

اسی طرح ایسوشیئٹڈ پریس نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ، یوکرین کے لئے فوجی امداد روک رہا ہے یہاں تک کہ اس بات کا یقین حاصل ہو جائے کہ یہ امداد، یوکرین و روس کے درمیان جنگ روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔

دوسری طرف نیویارک ٹائم نے اپنی ایک رپورٹ میں نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ٹرمپ حکومت کے ایک سینیئر اہل کار کے حوالے سے لکھا ہے کہ طے یہ ہوا ہے کہ صدر اور ان کے مشیر، یوکرین کو فوجی امداد کا سلسلہ ختم یا معطل کرنے اور اسی طرح یوکرین کے پائلٹوں کو ٹریننگ روکنے اور معلومات کے تبادلے کو کم کرنے کے امکانات پر غور کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button