
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر پر امریکی پابندیاں ناقابل قبول ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
شیعہ نیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین کے موضوع میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچیسکا آلبانیز پر واشنگٹن کی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل "ایگنس کالامارڈ” کے بیان میں آيا ہے کہ خصوصی رپورٹروں کو حکومتوں کی خوش آمد یا پسند کے لیے منصوب نہیں کیا جاتا بلکہ ان کی ذمہ داری انصاف پر عملدرامد کو یقینی بنانا اور انسانی حقوق کا دفاع ہے۔
انہوں نے فرانچیسکا آلبانیز پر پابندی کو عالمی قوانین پر حملہ اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے حامیوں کو خاموش کرنے پر مبنی ٹرمپ کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جس کے خلاف دیگر ممالک کی حکومتوں اور عالمی اداروں کو آواز اٹھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب کی صہیونی آلہ کاروں کے خلاف کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک کا قلع قمع
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امریکی پابندیوں کو مسترد اور اتنا سفارتی دباؤ ڈالیں کہ واشنگٹن اس غیرمنصفانہ فیصلے سے پسپائی پر مجبور ہوجائے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانچیسکا آلبانیز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا پردہ فاش کیا ہے کہ دنیا کی مختلف کمپنیوں اور تجارتی مراکز کو، صیہونی حکومت کے ناجائز قبضہ، فلسطینی سرزمینوں میں اسرائیلی اپرتھائیڈ اور غزہ میں مسلسل نسل کشی سے بھرپور مالی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔
اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کے امور میں فرانچیسکا آلبانیز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔