دنیا

امریکا، سعودی سفارتخانے کی سڑک جمال خاشقجی کے نام پر

شیعہ نیوز: امریکی دارالحکومت کی مقامی انتظامیہ نے سعودی سفارت خانے جانے والی ایک سڑک کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے 2018 میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے ’جمال خاشقجی‘ کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

کولمبیا کونسل کے ضلعی صدر فِل مینڈلسن نے کہا کہ نیو ہیمپشائر ایونیو کے اس حصے کا نام تبدیل کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا، اس کے ساتھ واٹر گیٹ نامی کثیرالمنزلہ عمارت ہی واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گلی ’ہمیشہ جمال خاشقجی کی یاد دلائے گی جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

یہ جذبہ اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس نے اگلے ماہ صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے ایک روز قبل بتایا تھا کہ جو بائیڈن، ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں جو بائیڈن نے جمال خاشقجی کے قتل سمیت انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر سعودی عرب پر پابندیاں لگانے کا عزم کیا تھا، سعودی صحافی نے امریکی جریدے ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ میں طاقتور شہزادے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں سخت رویہ اختیار کر رہی ہے لیکن پھر بھی سعودیوں کے ساتھ اہم مفادات دیکھتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ولیعہد کے ساتھ خوش مزاج تھے، سعودی عرب توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وقت تیل پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھنے والے امریکی رہائشی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی ترک منگیتر سے شادی کے لیے درکار دستاویزات جمع کرانے کے لیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button