مشرق وسطی
اسرائیل کی امریکی حمایت غزہ کے لوگوں کے قتل عام کی وجہ بنی، اسماعیل ہنیہ
شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ مشرق وسطیٰ پر حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کا بیان سامنے آگیا۔ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ بلنکن دورے میں اسرائیلی جارحیت ختم کروانے پر توجہ رکھیں، امید ہے کہ بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا۔ حماس رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ بلنکن فلسطینیوں کی تمام سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی امریکی حمایت غزہ کے لوگوں کے قتل عام کی وجہ بنی، امریکی حمایت پر اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کیے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماء بھی بلنکن سے ملاقات میں فلسطینی کاز پر توجہ رکھیں۔