مشرق وسطی

عراق میں امریکی دہشتگردوں کے قافلوں پر پھر حملہ

شیعہ نیوز: عراق میں امریکی دہشتگردوں کے قافلے صوبے المثنی کے السماوہ اور بغداد کے الیوسفیہ نامی علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کا نشانہ بنے۔ یہ دونوں دھماکے اتوار کی صبح دو گھنٹے کے اندر ہوئے۔

ابھی تک ان دھماکوں میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکی دہشتگردوں اور انکے مراکز پر حملے روز کا معمول بن گئے ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ برس کے دوران ان حملوں میں کافی تیزی بھی آگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button