مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا، امریکہ جمال خاشقجی قتل رپورٹ شائع کردے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے، سعودی عرب و سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مسئلے میں امریکی انٹلیجنس کمیونٹی کی رپورٹ شائع کر دے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کی رپورٹ کو اگلے ہفتے شائع کر دے گی، جس میں یہ نتیجہ نکالا گیا تھا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کی 2 اکتوبر 2018 کو قتل کا فرمان جاری کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس رپورٹ میں جو اب خفیہ رہنے کے دائرے سے باہر نکل چکی ہے، امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کی تحقیقات کے نتائج ہیں۔

اس رپورٹ کو امریکا کے قومی انٹلیجنس شعبے کے ڈائریکٹر نے تیار کیا ہے۔

اس سے پہلے وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے اطلاع دی تھی کہ بائیڈن انتظامیہ، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں خفیہ رپورٹ کو کانگریس کے لئے شائع کرنے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button