دنیا

امریکی جنگی طیارہ حادثے کا شکار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی بحریہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیارے کو بحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیڑے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔ حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیڑے پرلینڈ کررہا تھا۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ امریکی بحری بیڑا ساؤتھ چائنا سمندر میں موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button