
ایرانی صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکی بلبلاہٹ کھل کرسامنے آگئی
اسی امریکا نے دہشت گرد کے خلاف نام نہاد جنگ کی آڑ میں پاکستان کو افغانستان پر یلغار کے لیئے استعمال کیا اور ہزاروں شہریوں کو بےگناہ قتل کروادیا ۔
شیعہ نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکی بلبلاہٹ کھل کر سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیاہے۔
امریکا نے ایران اور پاکستان کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں سنگین پابندیوں کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایران سے تجارتی معاہدوں پر پاکستان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
امریکہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔
امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے،امریکہ 20 سال سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران و پاکستان کی قوموں کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا، صدر ایران رئیسی
پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، واضح رہے کہ امریکہ جو کہ پاکستان کے بڑا خیر خواہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے یہ سب ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ۔
یہی امریکا ہے جس نے گذشتہ 76 برس میں کبھی پاکستان کو مستحکم کو خود کفیل نہیں ہونے دیا،اسی امریکا نے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کی بھینٹ چڑھائے رکھا ہے ۔
اسی امریکا نے دہشت گرد کے خلاف نام نہاد جنگ کی آڑ میں پاکستان کو افغانستان پر یلغار کے لیئے استعمال کیا اور ہزاروں شہریوں کو دونوں طرف بےگناہ قتل کروادیا ۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا اعلان ہوتے ہی اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستانی وزیر خارجہ کو واضح اور دوٹوک الفاظ میں دھمکی دی تھی کہ ایران کے صدر کے دورے پر دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کے معاہدوں سے اجتناب برتا جائے۔
امریکی سفیر نے خاص طور پر پاکستان سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی بھی قسم کی پیش رفت پر امریکی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔