پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وکیل حق جناب زہراؑ ذاکر اہل بیتؑ شہید زوارحاجی نویدعاشق کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس لاہور پر ادا

شیعہ نیوز:سیالکوٹ میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران تحریک لال بیگ (آصف جلالی گروپ )کے دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالےوکیل حق جناب زہراؑ ذاکر اہل بیتؑ زوارحاجی نویدعاشق بی اے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔مال روڈ پر گورنر ہاوس کے باہر نماز جنازہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماء مولانا محسن ہمدانی نے پڑھائی۔نماز جنازہ کے شرکاء نے ماتم کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قتل کا ماسٹر مائنڈ تحریک لال بیگ کا سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی ملعون ہے، اسے گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

مقررین نے کہا کہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں، یہ ایک مخصوص گروہ ہے، جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کا امن داو پر لگا رہے ہیںعلامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولوی اشرف جلالی کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ایف آئی آر میں اس کا نام شامل کیا جائے۔ شہید نوید عاشق بی اے کو آہوں اور سسکیوں میں مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button