مشرق وسطی

یمن میں سعودی اور اماراتی آلۂ کاروں میں شدید جھڑپیں

شیعہ نیوز:یمن کے صوبےمارب میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان خونریزجھڑپیں جاری ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق عبوری کونسل کے مسلح گروہوں نے صوبے ابین کے الطریہ علاقے میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

یہ جھڑپیں عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے شروع ہوئی ہیں جن کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیل گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب میں اصلاح گروہ کے آلہ کاروں نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے حامی سمجھے جانے والے سلفی گروہ کے ایک سرغنہ کو اغوا کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close