پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جبری لاپتا افراد اور ان کے اہل خانہ کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔عارف الجانی

شیعہ نیوز:شرکاء دھرنے سے خطاب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی صدر عارف الجانی نے کہا ہے کہ کراچی کی شدید گرمی میں شیعہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو چکا ہے۔بزرگ،خواتین اور بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے دادرسی کے منتظر ہیں۔ریاست کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے مطالبات جو کہ بالکل جائز اور آئینی ہیں تسلیم کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر آواز پر لبیک کہا جائے گا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی جبری گمشدگی کے واقعات پر نوٹس لینا چاہیے۔انسانی حقوق کے علمبردار مزار قائد کے سامنے دھرنے میں آکر ان ضعیف والدین کی حالت دیکھیں جن کی رو رو کر آنکھیں خشک ہو گئیں ہیں۔ لاپتا افراد کے بچوں کی امیدہر روز اپنے والد اور اقربا کے انتظار میں دم توڑ جاتی ہے۔ ان خاندانوں میں روزانہ جینے اور مرنے کا یہ کھیل کھیلنے کی اب سکت باقی نہیں رہی۔ایک آزاد جمہوری ریاست کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی باسیوں کو جبری گمشدگی کا شکار کرے۔انہوں نے کہا جبری لاپتا افراد اور ان کے اہل خانہ کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ پاکستانی میڈیا سمیت عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ مظلومین کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا جا سکے۔دھرنے میں جشن انوار شعبان کے حوالے سے محفل بھی منعقد کی گئی جو رات دیر تک جاری رہی محفل میں شہر قائد کے مشہور و معروف نوحہ ومنقبت خواں اورشعرائے کرام نے اپنے کلام پیش کیئے۔دھرنے میں جعفریہ الائنس کے سیکرٹری جنرل جناب شبر رضا،معروف نوحہ و منقبت خواں،شادمان رضا،،رضوان حیدر،ظل حیدر،رضا عباس زیدی،میر سجاد،شعرائے کرام میں میرحیدر تکلم،زیشان عابدی سمیت دیگر شعراء کے اپنے کلام پیش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button