مشرق وسطی

وادی اردن سے متعلق صیہونی اعلان پر ’’او آئی سی‘‘ کا اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اتوار کے روز وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوا ہے جس میں فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اسرائیلی اعلان پرغور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس قابض اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کے بعد بلایا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کنیسٹ کےانتخابات کے فوری بعد نئی حکومت قائم کرتے ہی وادی اردن اور شمالی بحر مردار کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ، ’’او آئی سی ، جدہ میں ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں نیتن یاہو کے وادی اردن کو اسرائیلی ریاست میں شامل کرنے،مغربی کنارے کی صیہونی کالونیوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کے اعلان پرغور کیا جائےگا۔

نیتن یاھو نے ، جو منگل کے روز انتخابی مہم چلا رہے تھے نے اعلان کیا کہ وہ ’’وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی علاقے پر اسرائیلی خودمختاری قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘‘ ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اگلے انتخابات میں انہیں انہیں کامیابی ملتی ہے تو وہ اقدام کو ’’فوری طور پر‘‘ لاگو کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button