پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے زیراہتمام ”عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت المسلمین کانفرنس”

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی اور کفار کے مقابلہ میں سخت ہیں

شیعہ نیوز : مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام عظیم الشان کانفرنس بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت المسلمین کا انعقاد امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں کیا گیا، کانفرنس میں علمائے کرام و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ حسنین عباس گردیزی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا کی ذات امت کے لئے نکتہ اتحاد ہے اور مسالک کے لئے حصار ہے، آج غزہ و بیت المقدس میں ہزاروں شہید ہونے کے باوجود عوام استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب مظلوموں کے درد کو سمجھیں اور فلسطین و لبنان کی متحد ہو کر حمایت کریں۔

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی اور کفار کے مقابلہ میں سخت ہیں، غزہ کے مظلومین کی حمایت میں مسلم حکمران ناکام ہو گئے ہیں، الٹا مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے میں گھناونا کردار ادا کر رہے ہیں، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، علامہ اقتدار نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا انسانیت کی سر بلندی اور کامیابی کے لیے مبعوث ہوئے پسے ہوئے اور ٹھکرائے ہوئے انسانوں کے مونس و مددگار بن کر آئے جس سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون خیبرپختونخواہ کے بیان سے تعصب اور فرقہ واریت کی بو آتی ہے، جو کہ پاکستان کی سالمیت اور انکی پارٹی پالیسی کے بھی خلاف ہے، ناصرشیرازی

کانفرنس سے علامہ نعیم الحسن نقوی، سلیم عباس صدیقی، انجنیئرسخاوت علی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ امجد شمسی، زوار حسین بسمل اور علامہ ہادی حسین نے بھی خطاب کیا، جبکہ ایڈووکیٹ عون رضا گوپانگ، علامہ ساجد اسدی، سید ثقلین نقوی، سید عمران بخاری، ملک عمران حیدر، ڈاکٹر شاہد حسین، حکیم شہزاد، مولانا مظہر کھرل، مولانا کاشف حیدری، مولانا سید تقی گردیزی، حسیب گردیزی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا غدیر شیرازی و دیگر کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button