اسلامی تحریکیں

غزہ میں جنگ یعنی صہیونی قیدیوں کی قربانی دینا ہے، تحریک حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے یہ بتاتے ہوئے کہ صیہونی حکومت گزشتہ 18 مہینے میں ایک بھی جنگی ہدف حاصل نہیں کر سکی، کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی کاروائیاں بڑھانے کا مطلب صیہونی قیدیوں کی قربانی دینا ہے۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ صیہونی حکومت کا غزہ پٹی میں کارروائیوں کو وسعت دینے کا مطلب صیہونی قیدیوں کی قربانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور پاکستان صبر سے کام لیں، چین کی اپیل

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی حکومت نے اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کسی کو حاصل کیے بغیر شکست کا وہ مرحلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے جو اس نے 18 ماہ قبل شروع کیا تھا۔

اس بیان میں تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام اور ان کی دلیرانہ مزاحمت، صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کی دھمکیوں اور منصوبوں سے رکنے والی نہیں۔

تحریک حماس نے ایک بار پھر عرب اور اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور صیہونی فاشسٹ حکومت کا مقابلہ اور اس کے جرائم کا خاتمہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button