دنیا

حماس کے ساتھ جنگ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے، صہیونی وزیراعظم

شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ نزدیک پہنچا ہے۔

سکائی نیوز نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حماس کے جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے۔ ہم اس وقت سات مختلف محاذوں پر جنگ لڑ رہے ہیں جن میں حماس، حزب اللہ، انصاراللہ، شامی مجاہدین، عراقی مجاہدین، غرب اردن کے مجاہدین اور ایران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے حملے کی صورت میں حزب اللہ کے شانہ بشانہ کھڑیں ہوں گے، عراق کے مزاحمتی گروہوں کا اعلان

صہیونی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے داخلی فوجی نظام پر خصوصی دی جائے گی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد اپنی فوج کو شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شمالی سرحدوں پر موجود حالات کو مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button