پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وطن عزیز کو اس وقت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے۔علامہ باقر عباس زیدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدرات موسسہ شہید عارف حسین الحسینی اسلامک کلچر سینٹر عباس ٹاون کراچی میں صوبائی شوریٰ کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اورصوبائی کابینہ میں شامل نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی کئی گئی۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی، صوبائی رہنما علامہ مختار امامی،علامہ دوست علی سعیدی،مولانا شبیر،علامہ حیات عباس نجفی،مولانا علی انور،ممتاز الحسن،علی حسین نقوی،چوہدری اظہر حسن،محمود الحسن، طارق بدوی،زکی عابدی، ارشد اللہ مکتبی،حیدر زیدی، ناصر حسینی، اور ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت صوبہ سندھ کے پچیس اضلاع کے صدورنے شرکت کی، علامہ باقر عباس زیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت سنگین داخلی اور خارجی مشکلات درپیش ہیں اورلاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ دور اندیشی، تدبر اور بہترین حکمت عملی سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جس منشور کا واویلا مچا کر اقتدار میں آئی اس پر عمل درآمد کی ابھی تک کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔پاکستان کو بیرونی ڈکٹیشن اور قرضوں سے آزاد کرنے، ملکی معیشت کی مضبوطی، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ، انصاف کی بلاتحصیص فراہمی سمیت تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔غریب کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔جس گھر میں راشن کے اخراجات پورے نہیں ہوتے وہاں تعلیم و ہنر کے لیے وسائل کی دستیابی کیسے ممکن ہے۔اتحادی حکمران ملک و قوم کے مفادات کیلئے نہیں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی خاطر برسر اقتدار آئے اور اپنے کیسز ختم کراکر اب اپنی جان چھڑا رہے ہیں۔حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے موجودہ اتحادی حکومت ایک نا اہل حکومت ہے اور یہ حق حکمرانی کھوچکی ہے۔پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔آئندہ الیکشن کے حوالے سے ایم ڈبلیوایم کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں،تمام صوبائی رہنماء مرکز ی قائدین کی پالیسی سے ہم آہنگی کے ساتھ ملک بھر کی طرح سندھ بھر سے آئندہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہوں گے۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے اضلاع کی فعالیت پر اطمنان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ صوبہ میں موجود اضلاع کی فعالیت مثالی ہے۔ اجلاس میں المجلس ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ سیل کی جانب سے مختلف امدادی پروجیکٹ اوربلخصوص سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلئے جاری کاموں اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button