دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری مزید 2 افراد شہید

شیعہ نیوز: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا ، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دو عام افراد کو گولیم ار کر شہید کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا جب کہ رواں ماہ فوجی سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے افراد کی تعداد 13 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button