اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر مذہبی امور اور ندیم افضل چن کی عراقی سفیر سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی پاکستان میں متعین عراقی سفیر عبدالسلام صدام محسن سے ملاقات۔

ملاقات میں پاکستانی زائرین کو اربعین حسینی پر جانے کے حوالے سے مشکلات کے بارےمیں آگاہ کیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین کے ویزہ میں حائل مشکلات پر بھی بات چیت کی۔

وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہاکہ پاکستان میں قائم عراقی سفارتخانے سے ویزہ کے حصول کیلئے زائرین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔عراق جانے کے خواہشمند بہت سے زائرین نے فضائی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ بھی کرا رکھی ہے۔ عراقی ویزہ کے حصول کیلئے عراقی وزارت داخلہ اور خارجہ سے اپرول کی شرط لگائی گئی ہے۔

عراقی سفیر عبدالسلام صدام محسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عراق میں اہل بیت ؑکے مزارات پر جانے والے عقیدت مندوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔ جلد عراقی وزارتِ خارجہ اور داخلہ سے اس مسئلہ پر بات کریں گے۔

عراقی سفیرنے وزیر مذہبی اموراور ترجمان وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ عراق جانے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، عراقی سفیر ویزہ کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button