دنیا

وزير اعظم نیتن یاہو کا عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد خطرناک ہے۔

اسرائیل کی دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد اور کابینہ کی تشکیل پر مبنی خبروں کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد اسرائیل کے لئے خطرناک ہے۔

بنی گینٹس اور لیبر من کی پارٹیوں کے درمیان اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بنی گینٹس پر الزام عائد کیا کہ وہ عربی احزاب کے ساتھ ملکر حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے جو اسرائیل کے لئے خطرناک اقدام ثابت ہوسکتا ہے اس نے کہا کہ ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہیے جس کا تکیہ عربوں پر ہو۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close