اہم پاکستانی خبریں

ہم سپریم کورٹ کی تشریح کے منتظر ہیں، شاہ محمود

شیعہ نیوز:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کی تشریح کے منتظر ہیں۔

ملتان میں کارکنوں سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں پُرامن احتجاج کا حق ہے؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی تشریح کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی عدالتِ عظمیٰ سے تشریح آتی ہے، پارٹی قائد عمران خان کی احتجاج کی کال بھی آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پُرامن احتجاج کر کے حکمرانوں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے، حمزہ شہباز کی کرسی بچانے کے لیے نظام کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اتوار کو لاہور اور 14 جولائی کو ملتان کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button