
ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا، ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افواج کے ادارے تعلیم کے شعبے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ افواج کے تعلیمی ادارے کسی بھی اور ادارے سے بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں
شیعہ نیوز: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے، ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، وزارت تعلیم کا کام ہے کہ اس کو ٹھیک کرے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی آسیہ ناز تنولی، عقیل ملک اور ملک ابرار نے ضلع راولپنڈی میں مزید سرکاری اسکول نہ کھولنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت گوادر اور دیگر علاقوں میں اسکول کھول رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم راولپنڈی میں مزید اسکول نہیں کھول رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آغا علی رضوی پر ایف آئی آر سندھ حکومت کی بدترین بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، کاظم میثم
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افواج کے ادارے تعلیم کے شعبے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ افواج کے تعلیمی ادارے کسی بھی اور ادارے سے بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معیاری تعلیم کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے، ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، وزارت تعلیم کا کام ہے کہ اس کو ٹھیک کرے۔