پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، علامہ عمیس اشرف

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے رہنما علامہ عمیس اشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، ہمیں بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی اور القدس شریف اور مظلوم فلسطینیوں کے بارے میں احتجاج جاری رکھنا ہوگا تاکہ صیہونی بنیادیں حل جائیں۔ کراچی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ قدیمی ہے اور امریکہ اور اسرائیل نہیں چاہتے کہ یہ مسئلہ حل ہو لیکن اقوام عالم اس کا حل عالمی قوانین کے تحت چاہتی ہیں۔

عمیس اشرف نے کہا کہ اس وقت امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی ممالک بھی مسلمانوں کے خلاف اس جنگ میں نبرد آزما ہیں اور مسلم ممالک کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں جس کیلئے ہمیں طویل جدوجہد کرنی ہوگی۔ اس موقع پر مجاہد تنظیموں کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے بھی دعا کی گئی۔اس موقع پر شرکاء امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button