پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں امام حسینؑ کی راہ پر چلتے ہوئے کلام پاک کے تقدس و عظمت کی حفاظت کرنا ہو گی: علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی دوبارہ ناپاک جسارت مسلم امہ کی غیرت و حمیت پر کاری ضرب ہے۔ شیطانی قوتیں امت مسلمہ کے ایمان پر وار کر رہی ہیں۔ان مذموم ہتھکنڈوں کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرتے ہوئےسفیر کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

ان کاکہنا تھا کہ جو حکمران کتاب الہی کی بجائے یہود و نصاری سے ذاتی تعلقات کو مقدم سمجھتے ہیں انہیں خود کو مسلمان اور رسول اللہﷺ کا امتی کہلانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔جمعہ کے روز سویڈن کے خلاف پوری قوم بلاتخصیص مسلک و منبر ملک بھر میں احتجاج کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام کا مہینہ ہے جنہوں نے دین حق کی حفاظت کے لیے قربانی کی لازوال مثال رقم کی۔ہمیں امام کی راہ پر چلتے ہوئے کلام پاک کے تقدس و عظمت کی حفاظت کرنا ہو گی۔ عالم اسلام کا یہ شرعی ذمہ داری اور اولین فریضہ ہے کہ وہ اظہار آزادی رائے کی آڑ میں دین اسلام کے مقدسات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلہ کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button