ہم حزب الله کے بہادروں کے ہاتھ چومتے ہیں، انصارالله
شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے پولیٹیکل آفس نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج صبح اسرائیلی دشمن کے خلاف لبنان کی مقاومت اسلامی کے بڑے اور شجاعانہ حملے پر حزب الله اور اس کے سربراہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ دھمکیوں اور چیلنجز کے مقابلے میں قابض رژیم کے قلب میں مضبوط و موثر جواب مقاومت کی قدرت، صداقت اور اخلاص کی تصدیق کرتا ہے۔ انصار الله نے مزید کہا کہ ہم اس کارروائی پر لبنان کی مقاومت اسلامی کے بہادروں کے ہاتھ چومتے ہیں۔ ہم صیہونی دشمن کے خلاف ہر طرح کے اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انصار الله نے ایک بار پھر اس بات کا یقین دلایا کہ الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی رژیم کے حملے کا جواب قریب ہے اور آنے والے شب و روز اس بات کو ثابت کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت جاری ہوا جب آج صبح لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” نے ایک جاری بیان کے ذریعے بتایا کہ ہمارے کمانڈر "فواد شکر” کی ٹارگٹ کلنگ کے جوابی ردعمل کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں حزب الله نے 11 اسرائیلی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس مقاومتی تحریک کے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل ہمارے خودکش ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا اور ہم صیہونی فوج کو دھوکہ دینے کے لئے متعدد میزائل داغنے میں کامیاب رہے۔ حزب الله کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله” اس کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے بیروت کے مقامی وقت 18:00 بجے خطاب بھی کریں گے۔