اہم پاکستانی خبریں

فلسطینیوں کو ہم نے اکیلا چھوڑ دیا، افغانیوں نے ہمیشہ ہماری پیٹ میں چھرا گھونپا، عامر ڈوگر

شیعہ نیوز: سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حملے ہمیشہ افغانستان سے ہوئے، افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا، افغانستان سے متعلق ایک جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے خارجہ امور ڈویژن کے دو مطالبات زر پر کٹوتی کی 27 تحاریک پیش کردیں، خارجہ امور ڈویژن کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک پر اراکین نے بحث کی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کمپرومائزڈ ہے، ہمیں آزاد اور خود مختار پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، مظلوم فلسطینی بھائیوں کو آج ہم نے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہیں، بھارت کے ساتھ ہمیں تعلقات بہتر بنانے ہوں گے، ہمیشہ دہشت گردی کے حملہ افغانستان سے ہوئے، افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا، افغانستان سے متعلق ایک جامعہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button