اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے خلاف ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، القسام بریگیڈ

شیعہ نیوز: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے خلاف ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں ایران کے مسلح افواج کے متعدد اعلیٰ کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

القسام بریگیڈ نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام اور مقاومتی محاذ کے ساتھ تاریخی اور اساسی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ مزاحمت کا حامی اور پشت پناہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں نے کلیجہ ٹھنڈا کردیا، مفتی عمان

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ایران کی مسلح افواج کے ان دلیرانہ اور بہادرانہ اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے صہیونی حکومت کے ستونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

القسام بریگیڈ نے کہا کہ فلسطینی مظلوم عوام، ایران کے ان کاری اور مؤثر حملوں پر فخر تے ہیں جنہوں نے قابضین کو شدید نقصان پہنچایا، اور یہ حملے فلسطینی عوام کے لیے باعث تسکین ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی گروہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button