مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ہم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیںآیت اللہ العظمی خامنہ ای
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: بیروت کے المناک دھماکے میں لبنانی عوام کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ ہم دردناک حادثہ پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم مشکل گھڑی میں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔ اس دردناک حادثہ پر صبر لبنانی عوام کے افتخارات میں سنہری برگ ثابت ہوگا۔