مشرق وسطی

ہم خلیج میکسیکو تک جارحین کا پیچھا اور ان کی تنبیہ کریں گے، سپاہ نیوی کے کمانڈر کا انتباہ

شیعہ نیوز: سپاہ نیوی کے کمانڈر ایڈمیرل تنگسیری نے کہا ہے کہ کوئی ہم پر وار لگاکر بھاگ نہیں سکتا، اگر ضرورت پڑی تو خلیج میکسیکو تک پیچھا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ نیوی کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضآ تنگسیری نے المیادین کے ساتھ انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں اور استقامتی محاذ کی توانائیوں کے بارے میں کبھی بھی مذاکرات نہيں کرے گا۔

انھوں نے ایران کی دفاعی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پڑوسی ملکوں کی طرف ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور ایک مسلمان کی حیثیت سے پڑوسی ملکوں کے لئے خطرہ پیدا نہيں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی حکومت حزب اللہ کو مکمل طور پر غیرمسلح کرنے کی ذمہ دار ہے، امریکہ

سپاہ نیوی کے کمانڈر نے مزيد کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور جنگ پسن نہیں ہیں لیکن اگر دشمن نے ہمارے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانا اور ہم پر حملہ کرنا چاہا تو اس کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم جواب ضرور دیں گے۔

ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے اپنے اس انٹرویو میں آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا کہ "آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں بلکہ اعلی حکام کے پاس ہے، لیکن اس پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔”

سپاہ نیوی کے کمانڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پیغام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہا کہ "مجھے اس پیغام کے بارے میں کوئی اطلاع نہيں ہے اور اس کے بارے میں کئے جانے والے تجزیوں کی میرے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ میں ان کی ( ٹرمپ کی ) دھمکیاں سن رہا ہوں اور ان کے اعمال دیکھ رہا ہوں، اور خود کو ان کے مقابلے کے لئے تیار کررہا ہوں۔

انھوں نے آخر ميں خبردار کیا کہ ہم دشمن کے اڈوں پر وہ چاہے جہاں بھی ہوں، نشانہ بنانے پر قادر ہیں اور جس جغرافیائی نقطے پر بھی ہمیں حملے کی اجازت دی گئی، ہم اس کو اسی جگہ نشانہ بنائيں گے ۔

سپاہ نیوی کے کمانڈر نے کہا کہ ہم اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے کہ ٹرمپ یا کوئی اورہم سے زور زبرستی کی زبان میں بات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button