ہم جنگ ہرگز نہیں روکیں گے، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ پسندی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ہرگز نہیں روکیں گے۔
قطر کے الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین میں رائے عامہ خاص طور پر حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گنے، صیہونیوں کے اہل خانہ کے دباؤ کے نتیجے میں یہ اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کےلئے ایک سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش ضرور کریں گے لیکن ہر قیمت پر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی جبالیا اور غزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والا نیٹ ورک تباہ، سرایا القدس
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوجی پیچھے نہیں ہٹيں گے اور ہزاروں فلسطینی جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں ان کو ہرگز رہا نہیں کریں گے۔
نیتن یاہو کا یہ بیان صیہونی حکومت کے چینل بارہ کے اس اعلان کےکچھ گھنٹے بعد آیا کہ جس میں اس چینل نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اسی سمجھوتے کی تائيد کریں گے کہ جس سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچے، چاہے اس کے لئے اس کی حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے۔