اہم پاکستانی خبریں

مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے

شیعہ نیوز: پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں، اسرائیل تسلیم کرنے کا متحدہ عرب امارات کے ویزہ ایشو سے کوئی تعلق نہیں، اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کریک ڈاؤن کو 500 سے زائد روز ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رواں برس بھارت نےجنگ بندی کی 3012 خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 28 نہتے شہری شہید ہوئے، پاکستان عالمہ برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔
ہم نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی معلومات پر سخت نوٹس لیا، تمام معلومات کا عالمی برادری اور متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا، بھارت میں قتل ہونے والے گیارہ پاکستانی ہندووں کی بیٹی نے ایف آئی آر کروائی، ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی ہندو تھے،تسلی بخش جواب دیا جائے، ابھی تک بھارت سے موصول شدہ معلومات تسلی بخش نہیں ہے بھارت نے ابھی تک اطمینان بخش ابتدائی تحقیقات بھی نہیں کیں۔

بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید ہے، ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ بھارت دنیا بھرمیں پاکستان کو بدنام کر رہا ہے، بھارت کے ریپبلک ٹی وی کو پاکستان کے خلاف مہم پر جرمانہ ہوا، دنیا بھر میں بھارت کی پاکستان مخالف مہم بے نقاب ہوئی، حالیہ ڈوزئیر میں بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری , مالی امداد اور رابطوں کو بے نقاب کیا گیا، بھارت کو سوچ لینا چاہیے کہ ایسی غلط بیانی پرمبنی مہمات ماضی میں ناکام ہوئیں اور اب بھی ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button