پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بے ایمان افراد کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دینگے، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور پی بی 42 کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ جو حکمران عوام کی خدمت کی بجائے اپنی جیب بھرنے میں مصروف تھے، اب انہیں موقع نہیں دیں گے۔ ہم بلوچستان کے فرزند ہیں۔ کرپٹ عناصر نے ہم سب کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایم ڈبلیو ایم کے ورکرز کنوینشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا معاشرے کے ہر فرد پر فرض ہے۔ بلوچستان اور پاکستان ہمارا گھر ہے۔ جسے بدعنوان اور کرپٹ عناصر سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فاسق اور بے ایمان افراد کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ جو حکمران اس سے پہلے عوام کی خدمت کی بجائے اپنی جیب بھرنے میں مصروف تھے، اب انہیں موقع نہیں دیں گے۔ ہم بلوچستان کے فرزند ہیں۔ کرپٹ عناصر نے ہم سب کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کرپٹ سیاسی عناصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم کے پیسوں سے ذاتی جائیدادیں خریدنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی لوٹ مار کے باعث قوم بدبختی اور بے بسی کا شکار ہوئی ہے۔ علامہ علی حسنین حسینی نے عوام سے قبائل کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر قابل امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ صرف ایک امانت نہیں، بلکہ ذمہ داری ہے۔ ہمارے ووٹ سے منتخب ہونے والے شخص کے ہر عمل میں ہم شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان بھر میں ہماری آواز پہنچائی۔ ہمیں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دلیرانہ و رہبرانہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت پر اعتماد ہیں۔ انکے وژن کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button