اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر کی آزادی تک ہر پلیٹ فارم پرصدائے احتجاج بلند کریں گے، علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ جوان کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنا تمام حریت پسند افراد کا اصولی، اخلاقی اور جمہوری فریضہ ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ آج ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے آج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع ہر دور میں ظالموں سے نبرد آزماء اور ہمیشہ مظلوموں کے حامی و مدد گار رہاہے، ہم صرف آج کے دن ہی نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی تک ہر پلیٹ فارم پر کشمیری مظلوموں کی صدائے احتجاج کو بلند کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور بھارتی دراندازی عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، خصوصا اقوام متحدہ کی ناہلی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اب تک ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button