اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی وحدت کانفرنس 17نومبر کو ایوان اقبال میں ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اتحاد امت مصطفی دور حاضر کی سب سے اہم ضرورت ہے، اتحاد امت مصطفی و استحکام پاکستان کیلئے عملی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ایم ڈبلیوایم ایوان اقبال لاہور میں 17 نومبر کو ایک عظیم الشان کانفرنس بنام وحدت کانفرنس منعقد کر رہی ہے جس میں تمام مسالک و مذاہب کے نمائندگان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کیا تھا،عظیم الشان وحدت کانفرنس بھی اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے پاکستان کے بزرگ و نامور علماءو مشائخ کوکانفرنس کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحدت کانفرنس میں پنجاب بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہل سنت و اہل تشیع مسلمانوں کی بھرپور شرکت ہوگی اور یہ کانفرنس وطن عزیز کو سامراجی پروپگنڈوں کے باعث درپیش مسائل کو حل کرنے ملت اسلامیہ پاکستان میں وحدت و اخوت کا جذبہ اجاگر کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی کے جلوسوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عہدیداروں اور کارکنان نے استقبالیہ کیمپ، لنگر، نیاز اور مشروبات کی سبیلیں لگا کر ہفتہ وحدت و اخوت کو عملی شکل میں پیش کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اتحادِ امت مصطفیٰ و استحکامِ پاکستان کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی خارجی و داخلی قوت کو جسارت کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس اتحاد کی فضا کو خراب کر ے یا ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button