معروف شاعر شہید محسن نقوی کو بچھڑے 26 برس بیت گئے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج ملک بھر میں اردو زبان کے معروف شاعر، شاعر اہلیبیتؑ، سلام گو محسن نقوی کو ہم سے بچھڑے ۲۶ برس بیت گئے۔
محسن نقوی 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان کے محلّے سادات میں پیدا ہوئے تھے، ان کا مکمل نام سید غلام عباس نقوی تھا۔ انہوں نے بچپن سے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کی طرف بھی بے حد توجہ دی۔
محسن نقوی شہید نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو میں ایم اے کیا اور انہیں ایام میں آپ کی شاعری کا پہلا مجموعہ بند قبا شائع ہوا۔
معروف شاعر محسن نقوی کو 1994ء میں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ) سے نوازا گیا تھا۔
جنوری 15،1996ء کو اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کو مون مارکیٹ لاہور میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا-
ان کے قتل کے مقدمے میں سعودی نواز کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے بانی ریاض بسرا کو نامزد گیا گیا تھا-
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم میں پنتالیس گولیاں لگی تھیں
محسن نقوی نے زخمی ہونے کے بعد آخری شعر یہ کہے تھے۔
لے زندگی کا خمس علی کے غلام سے
اے موت آ ضرور مگر احترام سے
عاشق ہوں اگر ذرا بھی اذیت ہوئی مجھے
شکوہ کروں گا تیرا میں اپنے امام سے