مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مغربی کنارے: قابض اسرائیلی فوج نے گولی مار کر دو فلسطینی شہید کردیے

شیعہ نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نےگولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ قلقیلیہ کے سرکاری ہسپتال میں دو شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ انہیں قابض اسرائیلی فوج نے صوفین محلے کے قریب فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں7 لاکھ افراد کی زندگی خطرے میں ہے، علامہ مقصود ڈومکی

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی شناخت 32 سالہ محمد ذکی داؤد اشقر اور 31 سالہ شہید ضیا شریف حسن سلمی کے ناموں سے کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی تھی کہ "اس کے عملے نے قلقیلیہ کے قریب صوفیہ چوکی پر دو شہداء کے جسد خاکی وصول کیے ہیں۔

سات اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ہاتھوں 805 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button