دنیا

یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا مغربی ملکوں کا وعدہ

شیعہ نیوز: امریکی وزیرجنگ لوئس آسٹین نے دعوی کیا ہے کہ جن ملکوں نے یوکرین کو لیئو پارڈ ٹینک بھیجنے کا وعدہ کیا ہے ان کے اتحاد کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اور ان ممالک کی تعداد بڑھ کر اب تک نو ہوچکی ہے۔
امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ دیگر ممالک نے بھی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دیگر دفاعی سسٹم یوکرین کو ارسال کئے ہیں۔
اس درمیان پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک بتیس ارب ڈالر کی یوکرین کی فوجی مدد کی ہے ۔
کینیڈا کی وزارت دفاع نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی یوکرین کو دسیوں ہوائی دفاعی سسٹم ، آٹھ لیئوپارڈ ٹو جنگی ٹینک اور تقریبا آٹھ ہزار توپ کے گولے ارسال کرے گا ۔
کینیڈا کے وزیرا‏‏عظم جسٹن ٹروڈو کی لیبرال حکومت امریکہ اور نیٹو کےملکوں کے شانہ بشانہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔
ادھر امریکی میڈیا اکسیوس نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے پیرازیٹ ایجاد کرنے والا سسٹم یوکرین کو فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سے پہلے روس صیہونی حکومت کو یوکرین کی ہر طرح کی فوجی مدد کی بابت خبردار کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button