پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افسوس صدافسوس، ریاستی سرپرستی میں گستاخ امام زمانہ وہزاروں پاکستانیوں کے قاتل ملعون اعظم طارق کی برسی کااجتماع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ، افسوس ! ریاستی سرپرستی میں گستاخ امام زمانہ ؑ و ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل و کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد ملعون اعظم طارق کی برسی کا وفاقی دارالحکومت میں اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریاستی سرپرستی میں نیشنل ایکشن پلان کی نماز جنازہ پڑھائی جارہی ہے۔ گستاخ امام زمانہ ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ ملعون اعظم طارق کی برسی کا اجتماع اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں ریاستی اداروں کی جانب سے سرٹیفائڈ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت کئی دیگر اسٹیج پر موجود ہیں۔

دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کا نام نیکٹا کی جانب سے فورتھ شیڈول میں شامل ہےلیکن اس کے باوجود وہ ملعون اعظم طارق کی برسی کے اجتماع میں اسٹیج پر موجود ہے ،ساتھ ہی کالعدم قرار دی جانے والی جماعت سپاہ صحابہ کے جھنڈے بھی لہرائے جارہے ہیں لیکن انتظامیہ اور ریاستی ادارے حرکت میں نہیں آرہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اورنگزیب فاروقی کےخلاف سول سوسائٹی کا بڑا اقدام

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو اسلام آباد میں خطاب سے روکنے والی ریاست پاکستان اور اسلام آباد انتظامیہ ان دہشتگردوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے یا پھر یوں کہا جائے کہ ان ہی کی سرپرستی میں یہ اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔

ان دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دینا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو معافی دینے کا اعلان کرنا ہزاروں شہید پاکستانیوں اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لہو سے خیانت کے علاوہ کچھ نہیں ۔ خدا پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button