مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل میدان جنگ میں جو حاصل نہ کرسکا مذاکرات میں کیسے حاصل کرسکتا ہے، حماس

شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت مذاکرات میں اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اس مقصد کو کبھی حاصل نہیں کرسکے گی۔

المیادین نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے امریکہ کی آخری تجویز اس ملک کے صدارتی انتخابات سے پہلے پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی گرفتاری کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی حمایت کرتے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت چاہتی ہے کہ پہلے اس کے قیدی چھوڑ دیئے جائيں اور حماس ہتھیار ڈال دے پھر وہ فیصلہ کرے کہ جنگ بند کرنا ہے یا نہیں۔

حماس کے سینئر رکن نے کہا کہ جو مقصد میدان جنگ میں حاصل نہ کرسکا وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ مذاکرات کے میدان میں اپنی شکستوں کی تلافی کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button