دنیا

امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا نے امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

شیعہ نیوز: شمالی کوریا نے مزید 2 کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا، یہ میزائل آبدوز کے ذریعے فائر کئے گئے۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی جنگی مشقوں کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

اس سے قبل شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے فوج کو حکم دیا تھا کہ ایک حقیقی جنگ کی تیاری کے حساب سے مزید فوجی مشقوں کا اہتمام کرے ۔ انہوں نے یہ حکم گزشتہ روز ختم ہونے والی مشقوں کے بعد دیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد ان کی فوج ہائی الرٹ ہوگئی ہے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسی اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر لانچ کی تفصیلات کا تجزیہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ آج 13 مارچ سے 11 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر رہے ہیں، جنہیں فریڈم شیلڈ 23 کا نام دیا گیا ہے۔

سیول اور واشنگٹن کی مشترکہ فوجی مشقوں کے نتائج کی جانب سے پیونگ یانگ پہلے ہی خبردار کرچکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button