اہم پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی پر جو بھی ظلم ہو رہا ہے، وہ نواز شریف اور نون لیگ کیوجہ سے ہے، اسد قیصر

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والے خود سلیکٹڈ پلس بن چکے ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ ماحول میں انتخابات ہوئے تو کوئی بھی انہیں تسلیم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سلیکٹڈ کہنے والی اُس وقت کی اپوزیشن اب خود سلیکٹڈ پلس بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ نواز شریف کو اُسی طرح نوٹیفکیشن سے وزیراعظم بنا دیں، جیسے انوارالحق کاکڑ کو بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پر جو بھی ظلم ہو رہا ہے، وہ نواز شریف اور مسلم لیگ نون کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button