دنیا

نیتن یاہو کو جنگ کی وجہ سے بیٹے کی شادی منسوخ ہونے کا غم کھانے لگا

شیعہ نیوز:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو پہلے غزہ اور اب ایران کے ساتھ جنگ کے باعث اپنے بیٹے کی شادی منسوخ ہونے کا غم کھانے لگا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آج ایرانی میزائل حملے سے متاثر ہونے والے ایک اسرائیلی اسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی ذاتی قیمت بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے، لوگ زخمی ہورہے ہیں اور اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہر کوئی اس جنگ کی ذاتی قیمت ادا کررہا ہے،

انکا مزید کہنا تھا کہ میرا خاندان بھی اس سے محفوظ نہیں رہا، اس جنگ میں میزائل حملوں کے خوف کے باعث میرے بیٹے کی شادی بھی دوسری مرتبہ منسوخ ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button