دنیا

وائٹ ہاؤس میں جاری انتشار کے باعث امریکہ کے روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں

شیعہ نیوز : امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جاری انتشار کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

اوبامہ نے موجودہ صدرٹرمپ کو مفید مشورہ و تجویز بھی دی جبکہ وائٹ ہاؤس سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔ جو بائیڈن کی کامیاب انتخابی مہم کا حصہ رہنے والے باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ یہ موجودہ صدر ٹرمپ کے لیے بہترین وقت ہے کہ وہ جو بائیڈن کے سامنے اپنی شکست تسلیم کر لیں۔

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جاری انتشاراور اختلاف کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست میں دراڑ موجود ہے اور ہمارے مخالفین اس سے آگاہ ہیں اور وہ اسے مزید بڑھاسکتے ہیں۔

انھوں نے ری پبلکنز کے ایسے حامیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو ٹرمپ کے انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کی حمایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کھوکھلی جمہوریت کی دنیا کے سامنے قلعی کھل گئی ہے امریکی صدرٹرمپ اور اس کے حریف بائيڈن دونوں امریکی انتخابات میں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button