دنیا

سفید فاموں کے تسلط کا نظریہ، عالمی خطرہ ہے: اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اب نیو نازیزم تحریک بھی ایک ديگر شدید خطرہ ہے جو سفید فاموں کے تسلط کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق سفید فاموں کی اولویت کا نظریہ اور نیو نازیزم تحریک، دہشت گردی سے بھی بڑھ کر خطرناک ہے۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ خطرناک نظریات اس وقت کچھ ممالک کے اندر قومی خطرے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان انتہا پسند نظریات نے حمایت حاصل کرنے کے لئے کورونا بحران کا سوء استفادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کچھ ممالک کے حکام نے کورونا وائرس سے مقابلے کے بہانے اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close