مشرق وسطی

اسرائیل میں کیوں ہیں شدید اختلافات، حزب اللہ نے سبب بتا دیا

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت شدید اختلافات اور تقسیم بندی کا شکار ہو چکی ہے اور اب خانہ جنگی کا شکار ہے۔ شیخ محمد یزبک نے تاکید کی کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے لبنان کے خلاف امریکی سازشوں اور پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان کی تباہی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے لبنانیوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ملک اور اس کے عوام کے فائدے کے لیے کام کریں اور اس بات کا انتظار نہ کریں کہ بیرونی فریق ہمارے لیے صدر مقرر کریں۔

اس سے پہلے لبنان میں حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے تاکید کی تھی کہ امریکہ کی طرف سے لبنان اور دیگر ممالک کے خلاف جو واشنگٹن کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں، پابندیاں، فوجی جنگ سے کم جرم نہیں ہیں کیونکہ اس کارروائی کا مقصد لوگوں کو مارنا اور تباہ کرنا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے بتایا کہ حزب اللہ لبنان سماجی، صحت، مالی اور معاش کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button