پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فاتح شام حضرت زینب ع کی ولادت پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عقیلہ بنی ہاشم دختر مولا علیؑ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر عاشقان اہل بیتؑ کی جانب سے پاکستان میں ٹرینڈ چلایا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

1 شعبان ولادت فاتح شام حضرت زینب ؑ کی ولادت کی مناسبت سے عاشقان اہل بیتؑ نے شہزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کی شخصیت کا تعارف کروانے کیلیئےٹوئیٹر پر #LadyZainabMyInspiration ٹرینڈ شروع کیا جو کچھ ہی وقت میں پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کربلا کی شیر دل خاتون بی بی حضرت زینب بنتِ علی ؑ کی ولادتِ مبارک

مومنین نے ٹرینڈ میں حضرت زینب ؑکی ولادت کی مبارکبا د کے ساتھ ساتھ آپ سے تجدید عہد وفا بھی کیا اور دنیا بھر میں آپ کی شخصیت اور آپ کے کردار کو اجاگر کیا۔

شیعہ نیوز نیٹ ورک کی ٹیم تمام قارئین کی خدمت میںولادت ضرت زینب ؑ کے پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close