اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ولایت علیؑ کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ولایت علی ؑکا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا ئےمتقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں جشن ولادت امام علیؑ نہایت پرتپاک انداز سے منائیں، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ ولایت علی ع زبان سے وصی رسول اللہ کے اقرار کا نام نہیں بلکہ ایسے اسلامی نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کا نام ہے جس میں سماجی و طبقاتی تفریق کی بجائے منصفانہ اصول رائج ہوں ۔جہاں طاقت کی بالادستی کی بجائے الہی قوانین کی حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے درمیان اخوت واتحاد کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔اگرختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ کے فرمودات کے مطابق اہل بیت اطہار علیہم السلام کی حیثیت و عظمت کو تسلیم کر لیا جائے تو امت مسلمہ کے مابین تمام اختلافات کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔یہی وہ واحد نکتہ اتحاد ہے جس پر عمل تمام دوریوں کو قربتوں میں بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button