دنیا

جرمنی کو یوکرین کی مدد پر مجبور کر دیں گے: زیلنسکی کا دعوی

شیعہ نیوز:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جرمنی کو کیف کی مدد کرنے پر مجبور کردیں گے اور اس ملک کو یہ باور کرائیں گے کہ یہ مدد یوکرین کے لیے نہیں بلکہ تمام یورپی ممالک کے لئے ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ وہ برلن کو کیف کی مدد کرنے پر مجبور کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جرمن چانسلر سولٹز کو یوکرین کی مدد کرنے پر مجبور کروں گا اور میں انہیں قائل کروں گا کہ یہ مدد ہمارے لیے نہیں بلکہ تمام یورپی ممالک کے لئے ہے۔

یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم اور جنگی طیارے فراہم نہ کرنے پر مبنی یورپی اور امریکی حکام کی تاکید کے باوجود کیف کا دعویٰ ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ کیف کو جنگی طیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ حل ہو گیا ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا تھا کہ نیٹو نے یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ نیٹو کے فریم ورک میں شامل نہيں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button