پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گمشدہ شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی پر خاموش نھیں بیٹھیں گے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ راجہ ناصر عباس جفری کا کہنا تھا کہ ماورائے آئین و قانون اور غیر انسانی اقدامات سے ریاست پر عوام کی اعتماد کو ختم کرنے کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا،بے گناہ جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کے دکھ درد میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی،علامہ حسنین گردیزی،علامہ اقبال بہشتی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ امرکزی سیکریٹریٹ اسلام آ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفیر نے آئی ایس پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یافث نوید ہاشمی کی جبری گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نا کرے اگر ہمارے گمشدہ جوان مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے،اور انشاء اللہ بیگناہ ہیں تو ان سب کو فی الفور رہا کیا جائے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے ہمارے درجنوں پڑھے لکھے نوجوان سالوں سے غائب ہیں،دہشتگردی میں سب سے زیادہ متاثر فریق ملت جعفریہ ہے اس کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے،ہم نے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے جنازے اٹھائے لیکن قانون اور آئین کو ہاتھ میں نہیں لیا،ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے نواسہ رسول حریت پسندوں کے امام ہیں،حکومت سابق حکمرانوں کی متعصبانہ پالیسوں کو ترک کرتے ہوئے ہمارے آئینی و قانونی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنائیں،،محرم الحرام ہمارے لئے عبادت کا مہینہ ہے اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہمیں قابل قبول نہیں،عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے،مجالس محافل او جلوس ہائے عزاءپر کسی بھی قسم کی قد غن غیر آئینی و غیر قانونی ہے ،وطن عزیز میں بسنے والے ہر مکتب ومذہب کے لوگ آئین پاکستان کی رو سے اپنی عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزاد ہیں حکومت غیر قانونی رکاوٹوں کی بجائے مکمل تحفظ فراہم کرے،محرام الحرام کے اجتماعات کو مکمل فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی بربریت نے تاریخ رقم کی ہے،وادی کے ہمارے مظلوم کشمیری بہن،بھائی گذشتہ اٹھارہ دنوں سے محصور ہیں،حکومت پاکستان کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں،کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے،اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری مظلومین غزہ،لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کرے،انشااللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونگے،انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے،پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دینگے،قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے گا،انہوں نے کشمیری مظلومین کی حمایت پر برادر اسلامی ملک ایران اور اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا اور مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیرکی حمایت کے لئے آگے بڑھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close