اہم پاکستانی خبریں

جنگ میں پہل نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سمیت کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا‘مسئلہ کشمیر مذاکرات سے ہی حل ہوگا‘ جنگ کی باتیں کرنے والوں نے تاریخ نہیں پڑھی ‘جنگ سے ایک مسئلہ حل ہوتا ہے تو چار اور مسئلے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔

زرائع کے مطابق گورنرہاؤس لاہورمیں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ جنگ سے مسئلے کا حل ہمارے ذہن میں نہیں ہے، جو بھی یہ کہتا ہے کہ جنگ سے مسئلہ حل کریں یا ہو، اس نے لگتا ہے کہ تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا، آج تک جنگ سے جو بھی جیتا وہ کئی محاذ پر ہار گیا کیونکہ جنگ کے بعد واپس کھڑا ہونے پر کئی سال لگتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں 29روز سے کرفیونافذاور 80لاکھ لوگ گھروں میں بندہیں ‘یہ صورتحال کوئی برداشت نہیں کرسکتا‘ مسلمانوں کے علاوہ کسی اورپر بھی یہ ظلم ہوتا تو بھی میں آوازاٹھاتا‘پاک بھارت تناؤدنیا کیلئے خطرناک ہوگا‘ ہندوستان میں ہندوؤں کی بالادستی کی سوچ رکھنے والوں کی حکمرانی ہے جو نہ صرف ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ دنیا کے لئے بھی خطرہ ہے، سب کو اس نظریئے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے‘آرایس ایس کو نہ روکا گیا تو وہ مسلمانوں کے بعد دوسری اقلیتوں کو بھی تنگ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا رب رب العالمین اور رسول رحمت العالمین ہیں، اگر کوئی مسلمان کسی دوسرے پر ظلم کرے تو وہ ہمارے دین کی خلاف ورزی کرتا ہے، تمام اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں‘ ہمارا قرآن کہتا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے‘ آج آر ایس ایس جس طرف ہندوستان کو لے کر جا رہی ہے، ہندوستانیوں کو بہت جلد اس کا ادراک ہو جائے گا کہ اس کی کہیں جگہ نہیں ہے، 20 کروڑ مسلمان ہندوستان میں خوف کے سائے میں زندگی بسر کر رہے ہیں، وہاں پر یہی سلوک عیسائیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے، اگر اس کو روکا نہ کیا گیا تو سکھ بھی اس کا شکار ہوں گے‘اگر کہیں پر کوئی احتجاج کرتا ہے تو آر ایس ایس کے لوگ وہاں پہنچ جاتے ہیں، ہم سب کو اس نظریئے کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی، اس سے پوری دنیا کو خطرہ ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close